ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی شہر تبریز میں گیس دھماکہ،5 افراد ہلاک

 شمال مغربی  ایران کے شہر تبریز میں قدرتی گیس کے دھماکے کے نتیجے میں ایک عمارت گر گئی جس میں 5 افراد ہلاک  اور 15 زخمی ہو گئے۔

 ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق،تبریزمیں گزشتہ شب ایک 5 منزلہ عمارت میں قدرتی گیس کا دھماکہ ہوا جس سے عمارت گر گئی۔

بتایا گیا ہے کہ ملبے سے اب تک 5 افراد کی نعشیں بازیاب کرلی گئی ہیں  جبکہ امدادی کام جاری ہے۔

اس  دھماکے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں