ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ

لاہور: جسٹس عائشہ اے ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دوبارہ 6 جنوری کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں جسٹس عائشہ اے ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر غور کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس عائشہ اے ملک کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا تھا۔

دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے اضافی ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت نے آئین آرٹیکل 175 کے تحت  اضافی ججز کی تعنیاتی کی منظوری دی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار کی بطور اسلام آباد ہائی کورٹ ایڈیشنل ججز تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔ صدر مملکت نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات پر ناموں کی منظوری دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں