ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

“الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ  کی مداخلت نہ کرنے پر خیر مقدم کرتے ہیں”

کراچی:پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ  ( پی ڈی ایم ) اور جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ 2018کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کے عمل دخل تھا، جس کے نتیجے میں ناجائز حکومت ملک پر مسلط ہوگئی، حالیہ بلدیاتی الیکشن میں صورتحال مختلف تھی، کے پی الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ  کی مداخلت نہ کرنے پر خیر مقدم کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مہنگائی مارچ 23مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا، یہی حکمرانوں سے نجات کا دن ہوگا، اس حکومت کی نااہلی سے عوام پریشان ہوگئی ہے، یہ حکومت گھر جانے والی ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے پریشان عوام مارچ کا حصہ بن کر حکومت کو گھر بھیجے گی، حکومت نے عوام کی سہولیات کے لیے کوئی کام نہیں کیے، مہنگائی کی وجہ سے غریب کی دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہوگئی ہے، آئے روز کسی نہ کسی چیز کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں