ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قابض فوج نے گزشتہ روز پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کیا جب کہ آج اسلام آباد میں مزید ایک نوجوان کو شہید کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ گزشتہ روز بھی ضلع شوپیاں میں آپریشن کے دوران 2 نوجوان شہید ہوگئے تھے جس کے بعد گزشتہ 3 روز کے دوران شہید نوجوانوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں