ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کانگو میں کرسمس تقریب کے دوران دھماکا، 6 افراد ہلاک

کنشاسا: افریقی ملک کانگو میں ایک ریسٹورینٹ میں کرسمس تقریب کے دوران دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے مشرقی شہر بینی کے ایک ریسٹورینٹ میں  خود کش بمبار نے ریسٹورینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی گارڈ نے روکا تو حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔

ریسٹورینٹ میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب رکھی گئی تھی جس میں 70 سے زائد افراد شریک تھے۔ خودکش حملے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں