ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی سلامتی کمیٹی نے پہلی نیشنل سیکیورٹی پالیسی کی منظوری دے دی

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی گئی، جس میں مشیر قومی سلامتی کی  پالیسی کے خدوخال پر بریفنگ دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں  فیصلہ کیا گیا کہ پالیسی جامع قومی سیکورٹی فریم ورک کے تحت  کمزور طبقے کا تحفظ، سکیورٹی اور وقار یقینی بنائے گی،  کابینہ کو وزیر اعظم کی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے ماہانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ پالیسی کی تیاری اور منظوری ایک تاریخی اقدام ہے، موثر عملدرآمد کے لیے تمام ادارے مربوط حکمت عملی اپنائیں، قومی سلامتی ڈویژن اور تمام متعلقہ اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں