ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہنگو میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق

ہنگو: خیبر پختون خواہ کے ضلع ہنگو میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنگو کے علاقے گلشن کالونی میں گھر میں گیس کے اخراج کا واقعہ پیش آیا، کمرے میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں میاں بیوی اور ان کے چار بچے شامل ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں نادر خان، اس کی بیوی، بیٹی اور تین بیٹے شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں