ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا منتظر ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا خیر مقدم کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی پاکستان تحریک انصاف کی فنڈنگ کی اسکروٹنی کا خیر مقدم کرتا ہوں، جتنے ہمارے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی ہوگی حقیقت عوام کے سامنے آئے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو سیاسی فنڈ ریزنگ سے چل رہی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا منتظر ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ قوم حقیقی سیاسی فنڈریزنگ، مفادات اور بھتہ خوری میں فرق دیکھے گی، یہ عوام کے سامنے سیاسی فنڈ ریزنگ اور سرمایہ دارنہ کے مفادات کے تحفظ کو بے نقاب کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام دیکھے گی کیسے سرمایہ داروں کے ذاتی مفادات کا تحفظ کیا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں