ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاستدانوں کے اثاثوں و ٹیکسز میں تضاد شرمناک قرار

پشاور:چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو اشرافیہ اپنی لاقانونیت، ٹیکس چوری اور کاروبار کے ٹول کے طور پر استعمال کرتی ہے، پارلیمنٹ کا کام قانون سازی ہے اور یہ جس آئین کا حلف اٹھاتے ہیں اس کی پامالی کی علامت بنتے ہیں، ٹیکس چوری اور کاروبار ان کا اصل مقصد ہے، کروڑوں لگا کر اربوں کمانا سیاست کا کھیل بن چکا ہے، جمہوریت کی اصل روح عوام کو براہ راست اقتدار و اختیار دینا ہے تاکہ جاندار فیصلے ہوں،

محمد فائق شاہ نے عمران خان، وزیر اعلیٰ محمود خان، عثمان بزدار، بلاول بھٹو، آصف زرداری، میاں شہباز شریف اور دیگر سیاستدانوں کے اثاثوں اور ٹیکسز میں تضادات کو شرمناک قرار دیا اور کہا کہ امن ترقی پارٹی ہر ایک سے عوام کے سامنے سوال پوچھے گی، ان کو جواب دینا ہو گا، کیا یہ ملک کے ساتھ وفاداری ہے؟ ایسے ٹیکس چوروں کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو مفاد پرست عناصر سے آزاد کروائیں گے، عوام کی مدد سے ہر محاذ پر عوامی اختیار کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں