ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، تاہم اس دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی ، سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، مارے جانے والے دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم دہشت گرد بھی شامل ہے جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر ہے، جب کہ آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں