ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جعلی دستخط کرکے صارفین کے بینک اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے نکال لیے گئے

جعلی چنیوٹ سے قیصرعلی بھٹی

چنیوٹ میں ایف آئی اے نے کاروائی کرکے جعلی دستخط کرکے شہریوں کے اکاونٹ سے چیک بک نکلوا کر کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کرنے والے بینک کے سابق بینک مینجر سمیت 2ملزمان گرفتار کرلیے۔
چنیوٹ:نجی بینک لالیاں برانچ کے مینیجر نے جعلی چیک بک نکلوا کر شہری کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کی،متاثرہ شہری کےمطابق بینک مینجر اور آپریشن منیجر نے جعلی دستخط کر کے میرے آکاؤنٹ کی چیک بک نکلوائی،میرے بینک اکاؤنٹ سے بینک مینیجر نے 3 کڑوڑ روپے سے زائد کی مختلف اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشن کی،میرے اکاؤنٹ سے ٹرانزیکشن کر کے منی لانڈرنگ کی گئی ہے،بینک مینجر نے اور بھی لوگوں کے اکاؤنٹ سے جعلی ٹرانزیکشن کی ہیں۔
اس گروہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر کے ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، معاملہ کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں