ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وسیم اکرم کا ساحل پر گندگی پھیلانے والوں کے نام اہم پیغام

کراچی: سوئنگ کے سلطان اور سابق کرکٹر وسیم اکرم نے ساحل پر گندگی پھیلانے والوں کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے ویڈیو اپلوڈ کی اور اس کے کیمشن میں لکھا کہ آپ سب لوگوں سے ایک درخواست ہے کہ آپ پورا ملک تو صاف نہیں کر سکتے لیکن کم از کم یہ کوشش تو کریں کہ آپ جہاں رہتے ہیں وہاں ارد گرد صفائی رکھیں جیسے قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے اسی طرح ایک دن  پورا پاکستان صاف ہوگا۔

ویڈیو میں وسیم اکرم نے کہا کہ پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختون خوا سے آنے والے تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اس کو اپنا سمندر سمجھیں، مجھے شرمندگی ہوتی ہے اس طرح سمجھانے میں، ایسا لگتا ہے میں کسی پانچ سال کے بچے کو سمجھا رہا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ لوگ ڈھیٹ ہیں تو میں بڑا ڈھیٹ ہوں، میں اس طرح کی ویڈیوز بناتا رہوں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں