ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیمزاینڈرسن کا محمد آصف سے بولنگ کے گڑسیکھنے کا اعتراف

دنیا ئے کرکٹ کے بہترین بولر انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے پاکستانی بولر محمد آصف سے بولنگ کےگ±ر سیکھنے کا اعتراف کرلیا۔جیمز اینڈرسن ان دنوں ایشز سیریز کیلئے آسٹریلیا میں موجودتھے جہاں انہوں نے 3 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔انگلش بولر جیمز اینڈرسن جو سوئنگ بولنگ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، اپنی اس مہارت کے بارے میں آسٹریلوی ٹیلی ویڑن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ 2010 کی سیریز میں محمد آصف کی بولنگ کو دیکھ کر ان کے انداز کو اپنایا۔جیمز اینڈرسن نے بتایا کہ 2010 کی ایشز سے قبل مجھے بولنگ کوچ نے کہا کہ کو کابورا گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوتا اس لیے کچھ سیکھیں، تو میں نے آصف کی بولنگ دیکھنے کے بعد ا±س ہی طرح سے پریکٹس کی جس کا میچز میں مجھے کافی فائدہ ہوا۔واضح رہے کہ جیمز اینڈرسن اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر ہیں ان کی وکٹوں کی تعداد 640 ہے۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے 2010 میں انگلینڈ کا دورا کیا تھا جس دوران ہی میچ فکسنگ کی وجہ سے محمد آصف پرانٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں