ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملائیشیا کے مشہور زمانہ سابق وزیر اعظم مہاتئر محمد کی حالت تشویشناک

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم 96 سالہ مہاتیر محمد کو عارضہ قلب  کے باعث  اسپتال میں زیر علاج لے لیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو دل میں تکلیف کے باعث کوالالمپور میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ،  ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

96سال کی عمر میں قابل رشک صحت کے حامل رہنما کی علالت کی خبر سن کر ان کے حامیوں اور پرستاروں کی ایک کثیرتعداد   اسپتال کے باہر جمع ہوگئی۔

اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے  کہ  سابق وزیراعظم کو سینے میں شدید تکلیف  کی شکایت پر اسپتال  منتقل کیا گیا ہے اور معالجین ان کی بہتری کے  لیے بر سر پیکار ہیں۔

اپنے سیاسی کیریئر میں 24 سال تک مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینے والے مہاتیر محمد کی میڈیا ٹیم اور اسپتال انتظامیہ نے سابق وزیراعظم کی طبیعت کے بارے میں تاحال مکمل معلومات فراہم نہیں کیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں