آرمینیا کے صدر آرمین سرکیسیان نے حیران کن طور پور استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے دارالحکومت یریوان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی جذباتی فیصلہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے خاص منطق ہے۔ صدر سرکیسیان نے چار سال تک اس عہدے پر کام کرنے کے بعد اب ’محدود اختیارات‘ کو مستعفی ہونے کا جواز قرار دیا۔ نگورنو کاراباخ علاقے پر آذربائیجان کے ساتھ پرتشدد تنازعے کی وجہ سے آرمینیا کچھ عرصے سے سیاسی بحران کا شکار ہے۔ اس معاملے سے نمٹنے کے حوالے سے سرکیسیان اور وزیراعظم نکول پَشِنیان کے درمیان اختلافات پائے جاتے تھے
