ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمینیا  کے انطالیہ میں ڈپلومیسی فورم میں حصہ لے گا: آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان

آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان نے کہا ہے کہ آرمینیا  کے انطالیہ میں ڈپلومیسی فورم میں حصہ لینے کے قوی امکانات موجود ہیں۔

نکول پشینیان نے فیس بک پر پیش کردہ پریس کانفرنس میں ترکی اور آذربائیجان کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کے بارے میں جائزہ پیش کیا ہے۔

پشینیان نے کہا کہ آذربائیجان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمینیا ان مذاکرات کے لیے تیار ہے اور ان مذاکرات کے نتیجے میں  طے پانے والے معاہدے پر دستخط کیے جانے چاہئیں۔

پشینیان نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بھی معمول پر لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بغیر پیشگی شرائط کے ترکی کے ساتھ سفارتی تعلقات اور سرحدیں کھولنا چاہتے ہیں۔ ہم ماضی میں کامیاب نہیں ہوئے لیکن اس   اس تجربے کو دہرانا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ترکی اور آرمینیا کے درمیان مذاکرات خصوصی نمائندوں کی سطح پر شروع ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہونے والے مذاکرات  میں ہمارے خصوصی نمائندوں نے حصہ لیا ہے۔ اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ آرمینیا انطالیہ میں ڈپلومیٹک فورم میں حصہ لے گاکیونکہ مذاکرات کا  موقع ضائع کرنا غیر معقول ہوگا۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولونے 19 جنوری کو ایک بیان میں کہا کہ آرمینیا کے حکام کو بھی 11تا 13  مارچ کو منعقد ہونے والے دوسرے انطالیہ ڈپلومیسی فورم (ADF) میں مدعو کیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں