ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گھریلو صارفین کیلئے بجلی مزید 95پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک+مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے عوام پر پیٹرول بم گرانے کے بعد اب گھریلو صارفین کے لیے بجلی مزید 95 پیسے مہنگی کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 95 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست دے دی جس پر نیپرا کی سماعت مکمل ہوگئی۔حکومت کی درخواست میں تمام سلیبز کے لیے فی یونٹ بجلی 8 پیسے سے95 پیسے تک مہنگی کرنے تجویز گئی ہے، بنیادی ٹیرف میں اضافے سے سالانہ 20 ارب روپے کی سبسڈی ختم کی جائے گی۔علاوہ ازیں چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا ہے کہ بل میں کم سے کم ٹیکس بھی اگر صارفین سے لے رہے ہیں تو وہ 21 فیصد ہے۔ بجلی بل پر زیادہ سے زیادہ ٹیکسز کی شرح 29 فیصد ہے، وزارت خزانہ سے کہا ہے کہ مہربانی کریں یہ کوئی ٹیکس اکٹھا کرنے والا ادارہ نہیں۔چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی صدارت میں نیپرا سماعت پر معاملہ زیر بحث آیا ۔ چیئرمین نیپرا نے کہا وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس معاملے پر غور کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں