ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدر آباد :قتل کیس میں نامزد ملزمان کو گرفتار نہ کرنے کے خلاف احتجاج

 

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پریٹ آباد کے رہائشی افراد نے پولیس کی جانب سے قتل کیس میں نامزد ملزمان کو گرفتار نہ کرنے کیخلاف پریس کلب اور ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر ارشد آرائیں نے الزام عائد کیا کہ میرے والد رکشا ڈرائیور بابو آرائیں کو ملزمان شاہ زیب آرائیں، علی عرف ڈاڈا آرائیں، شہمیر آرائیں، منور آرائیں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کا مقدمہ پنیاری تھانے میں درج ہے لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں بلکہ اس کی پشت پناہی کررہی ہے جبکہ ملزمان کیس سے ہاتھ نہ اُٹھانے کی صورت میں قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرے باپ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں