ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی پر پارلیمنٹ لاجز میں شوہر کی فائرنگ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر پر پارلیمنٹ لاجز میں شوہر نے فائرنگ کردی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانیز  جویریہ ظفر پر پارلیمنٹ لاجز میں شوہر نے فائرنگ کی جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ رکن پارلیمنٹ جویریہ ظفر کے شوہر حیدر علی بلوچ نے کی، اسلام آباد کے تھانے ویمن میں جویریہ ظفر نے شوہر حیدر علی بلوچ کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

متن مقدمہ کے مطابق حیدر علی بلوچ سے میرا 6 ماہ پہلے نکاح ہوا، شوہر نے معمولی بات پر جھگڑا کیا جس پر میں نے عدالت جا کر خلع لینے کا کہا۔

جویریہ ظفر نے مقدمے میں کہا کہ میرے شوہر نے مجھے اور میرے گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ہیں، ملزم نے پستول میرے سر پر تان لیا اور گولی چلائی لیکن میں نے بھاگ کر جان بچائی، گولی دیوار پر لگی۔

رکن قومی اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کی کارروائی کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں