ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ کے حکم پر عسکری پارک کے ایم سی کے حوالے، عوام کا داخلہ مفت

کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر پرانی سبزی منڈی پرقائم عسکری پارک کے ایم سی کے سپرد کردیا گیا۔

سپریم کورٹ نے کراچی کا عسکری پارک کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن ( کے ایم سی) کو دینے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی فیصلے کی روشنی میں 14 جنوری کو ڈی جی پارکس کے ایم سی نے عسکری پارک انتظامیہ کو خط لکھا تھا جس میں عدالتی حکم کے مطابق عسکری پارک تحویل میں لینے کا کہا گیا تھا۔

ڈی جی پارکس کے مطابق عسکری پارک کا نام تبدیل کرکے کے ایم سی امیوزمنٹ پارک رکھ دیا گیا ہے جب کہ کے ایم سی امیوزمنٹ پارک میں عوام کا داخلہ مفت کردیا گیا ہے۔

ڈی جی پارکس کا کہنا ہےکہ پارک میں قائم شادی ہال سابقہ انتظامیہ نےختم کرکےتحویل میں دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں