ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نہتے کشمیریوں پر مظالم جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستان کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سلام پیش کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے،5  فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منائیں گے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم انتہائی اہم دورے پر چین میں ہیں، وزیراعظم چینی قیادت سے ملاقات کریں گے، دورہ چین میں مختلف ایم اویوز پر دستخط کیے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں