ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی کوریا میں ناک ڈھانپنے والے ’کوسک‘ کورونا ماسک کے چرچے

سئیول: کووڈ 19 کی وبا سے بچنے کے لیے منہ اور ناک کو سختی سے ڈھانپنا ہوتا ہے لیکن بالخصوص جنوبی کوریا میں ایسے کورونا ماسک فروخت ہورہے ہیں جو ایک پٹی کی صورت میں محض ناک کو ہی ڈھانپتے ہیں جنہیں ’کوسک‘ کا نام دیا گیا ہے۔

کوریائی زبان میں ’کو‘ کا مطلب ناک ہوتا ہے جس میں ماسک کے آخری دو حروف ملاکر اسے ’کوسک‘ کا نام دیاگیا ہے۔ اسے بنانے اور پہننے والوں کا خیال ہے کہ یہ ماسک کھانے اور پینے کی سہولت دیتا ہے اور ساتھ میں ناک سے وائرس کے داخلے کو بھی روکتا ہے۔ تاہم طبی ماہرین نے اسے ایک احمقانہ عمل قرار دیا ہے تاہم یہ نہ صرف کوریا میں مقبول ہوا ہے بلکہ میکسیکو تک بھی جاپہنچا ہے۔

اس رحجان پر ٹوئٹر صارفین نے بھی بہت مذاق اڑایا ہے۔ لیکن کوسک پہننے والوں کا خیال ہے کہ کورونا وائرس ناک کے ذریعے قدرے ذیادہ حملہ آور ہوتے ہیں۔ پھر کچھ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ماسک نہ پہننے کے مقابلے میں بہتر ہے کہ ناک کا پردہ ہی کرلیا جائے۔

تاہم وباؤں کی ماہر کیتھرائن بینیٹ کا خیال ہے کہ یہ عجیب و غریب رحجان ہے اور اس کا بہت معمولی فائدہ ہی ہوسکتا ہے۔ کوسک اب بھی کوریا میں مقبول ہورہے ہیں اور ان کی کم سے کم قیمت 8 ڈالر کے برابر ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں