ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کیلیے فلسطینیوں کی حمایت ختم نہیں کر سکتے ، ترکی

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے لیے فلسطینیوں کی حمایت ترک نہیں کریں گے۔ مولود چاوش اولو نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی دیگر ممالک کی طرح ارض مقدس کے سودے کی طرح ہرگز نہیں ہوگی۔ ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے لیے فلسطینیوں کی کی حمایت ترک نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کے لیے فریقین میں رابطہ بحال کرانے کے لیے کردار ادا کریں گے۔اسرائیلی صدر آیندہ ماہ ترکی کا دورہ کریں گے اور توقع ہے کہ فریقین سفارتی نمائندوں کا تبادلہ کریں گے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت سے تعلقات کی بحالی پر تُرک عوام سخت مشتعل ہیں اور حکومت کی جانب سے انہیں اعتماد میں لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں