ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فخر زمان نے پی ایس ایل میں ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے پیر کو پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے 15ویں میچ میں ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف45گیندوں پر 70 رنز بنانے کے بعد فخر اب لاہور قلندرز کے لیے ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔فخر زمان نے پی ایس ایل کے جاری سیزن میں ایک سنچری کے ساتھ 3 نصف سنچریاں اپنے نام کی ہیں۔فخر نے لاہور قلندرز کی جانب سے پہلے 5میچوں میں 356 رنز بنائے ہیں۔یہ ریکارڈ اس سے قبل عمر اکمل کے پاس تھا جنہوں نے پی ایس ایل کے پہلے ہی سیزن میں لاہور کے لیے 335رنز بنائے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں