ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیا آپ جانتے ہیں۔24

کیا آپ کو معلوم ہے کہ آج  فنّی و ثقافتی مرکز کے  طور پر   استعمال کیا جانے والا گیس خانہ  عجائب گھر کسی زمانے میں حسن پاشا گیس خانہ کے نام سے  استنبول کی روشنی اور ایندھن کی ضروریات کو پورا کرتا تھا؟

 

آئیے آپ کو حسن پاشا گیس خانے کی کہانی سناتے ہیں۔ حسن پاشا گیس خانے نے 1819 میں  خدمات دینا شروع کیں اور پورے 101 سال تک استنبول  کی روشنی اور ایندھن کی ضروریات کو پورا کرتا رہا۔ گیس خانے کی ٹیکنالوجی فرسودہ ہونے کے بعد ماحول کے لئے نقصان دہ  سمجھتے ہوئے 1993 شہر کے دیگر گیس خانوں سمیت اس گیس خانے کو بھی بند کر دیا گیا۔

 

130 سالہ ماضی کے حامل گیس خانے کی  تاریخی ساخت کو ایک جامع مرمت اور دیکھ بھال  کے بعد ایک فنّی و ثقافتی مرکز کی شکل دے دی گئی۔ 9 جولائی 2021  کو گیس خانہ عجائب گھر نے زائرین کے لئے  دروازے کھول دئیے۔ گیس خانہ عجائب گھر کُل 32 ہزار مربع میٹر احاطے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس وسیع احاطے میں ماحولیاتی عجائب گھر، کارٹون اور مزاح عجائب گھر، سائنسی مرکز، کتب خانہ ، نمائشی ہال، دو عدد تھئیٹر اور کانسرٹ ہال  اور ایک بُک اسٹال واقع ہے۔ عجائب گھر کے احاطے کے سرسبز حصے اور داخلی حصے میں کچرے سے بنائے گئے مجسمے بھی زائرین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔

 

استنبول کی تحصیل قاضی کھوئے میں واقع گیس خانہ عجائب گھر 7 سے 70 تک ہر عمر کے زائرین کا منتظر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں