ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیڈا:ایمبیسیڈر برج آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا

کینیڈا کے صوبے انٹاریو اور امریکی شہر ڈیٹرائٹ کے درمیان انتہائی اہمیت کا حامل ایمبیسیڈر برج کو، جو تقریبا ایک ہفتے سے ناقابل گزر تھا پولیس نے  کھلوا دیا ہے۔

 واضح رہے کہ ساز و سامان کی ترسیل کے لیے غیر معمولی اہمیت کی حامل اس گزرگاہ کو کورونا اقدامات کے مخالفین اور مظاہرین نے بلاک کر رکھا تھا۔

خاص طور سے کورونا پالیسی کے خلاف جاری ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج سے شمالی امریکہ کی معیشت پر گہرے منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے۔

گزشتہ ہفتے کینیڈین وزیر صنعت نے زور دیا تھا کہ اس گزرگاہ کی بندش سے ہزاروں کمپنیوں اور ان میں کام کرنے والوں کی بقا کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

امریکی حکومت نے بھی اس پل کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں