ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کےلئے جے یوآئی کے تحت مظاہرے کااعلان

اسلام آباد:جمعیت علمااسلام کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کاکہناہے کہ مودی حکومت کو بتاناچاہتے ہیں پاکستانی قوم بھارتی مسلمانوں کیساتھ ہے۔

مولاناعبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمان لڑکی مسکان نے جرات مندی سے غنڈوں کو للکارا، سیکولر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جمعے کواسلام آباد میں خواتین کا مظاہرہ ہوگا جس میں بھارت میں مسلمان خواتین سے اظہارِ یک جہتی کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں بھی مظاہرے اور ریلیاں ہوں گی، جمعہ کا مظاہرہ حکومت کے خلاف نہیں ، حکومت ہمیں سپورٹ کرے۔ بھارتی حکومت کو بتاناچاہتے ہیں پاکستانی قوم بھارتی مسلمانوں کیساتھ ہیں، بھارتی حکومت کو پتہ چلے پاکستان کے مسلمان بھارتی مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں