ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

”سندھ حکومت نصاب کو سیکولر کرنے کی سازش کر رہی ہے“

کراچی: جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نصاب تعلیم کو سیکولر کرنے کی سازش کر رہی ہے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس سے ایم پی اے عبد الرشید نے احتجاجاً واک آؤٹ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن کریم کی لازمی تعلیم سے متعلق قرار داد ایجنڈے پر ہونے کے باوجود نہیں لانے دی گئی۔

عبد الرشید نے کہا کہ آوٹ آف ٹرن  قرآن کی تعلیم کو روکنے کے لیے نند کمار کو موقع دیا گیا، پیپلز پارٹی حکومت نصاب تعلیم کو سیکولر کرنے کی سازش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط پر اسمبلی میں عمل نہیں کیا جا رہا، ایک سال سے بل جمع ہے، سندھ کی حکومت عوام دشمن  ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں