ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کی گڈنیس ٹرین کے ذریعے افغانستان امداد پہنچانے کا سلسلہ جاری

انسانی قدرو قیمت کی انجمنوں کی فیڈریشن  (IDDEF)  افغانستان کے لیے روانہ ہونے کی تیاری وں میں مصروف "تیسری  گڈنیس ٹرین” کے ساتھ خطے میں امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

آئی ڈی ڈی ای ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ضرورت مندوں کے لیے شروع کی گئی ہنگامی امدادی مہم کے ساتھ مجموعی طور پر 93 ٹن انسانی ضرویات  پر مشتمل  سامان افغانستان پہنچایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD) کے تعاون سے انقرہ اسٹیشن سے روانہ ہونے والی "دوسری گڈ نیس  ٹرین” کے دائرہ کار میں 73 ٹن امدادی سامان خطے میں پہنچایا گیا، جبکہ  20 ٹن امدادی سازو سامان مختلف  مخیر  حضرات کے عطیات سے تیار کردہ فوڈ پیکجز، سردیوں کے کپڑے اور حفظان صحت کی مصنوعات پر مشتمل ہے  ٹرین  میں بھیجا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  دوسری گڈنیس ٹرین کے  11 کنٹینرز میں ، 73 ٹن، اور 247 کلو گرام امدادی سامان فراہم کیا گیا جس میں  خوراک، کپڑے، کمبل، صحت اور حفظان صحت سے متعلق مصنوعات فراہم کی  گئی ہیں   جو  جمعہ کے روز افغانستان پہنچ جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ İDDEF افغانستان میں منصوبہ بند ترقیاتی منصوبوں کی حمایت کو جاری رکھے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ترک حکام کے  افغان حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد سکول اور مسجد کی مرمت، مساجد، پانی کے کنوؤں اور پلوں جیسے ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک  پہنچانے  کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں