اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختون خوا بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو شکست کی وجہ بتا دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختون خوا بلدیاتی انتخابات میں پھر مسترد شدہ ووٹوں کا مسئلہ سامنے آیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بڑی تعداد میں مسترد شدہ ووٹوں کی وجوہات ڈبل اسٹیمپنگ وغیرہ ہیں، 2013 کے انتخابات پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں بھی یہی سامنے آیا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ مخالف ووٹوں کو مسترد کر کے نتائج میں ہیرا پھیری کی جاتی ہے، یہی وجوہات ہیں اسٹیٹس کو ای وی ایم کی مخالفت کرتا ہے۔
LG elections in KP have again shown problem of rejected votes bec of double stamping etc. The same had come out in Judicial Commission report on 2013 elections. The ability to manipulate elections through getting opp votes rejected is one of the reasons the status quo opposes EVM pic.twitter.com/ch78zPEGQw
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 16, 2022
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختون خوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اور خمیازہ بھگتا۔
عمران خان نے کہا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب ایک کلیدی سبب تھا، اب سے میں خیبر پختون خوا کے دوسرے مرحلے سمیت ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تحریکی حکمت عملی کی بذات خود نگرانی کروں گا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مزید قوت کے ساتھ ابھرے گی۔
تحریک انصاف نےپختونخوا بلدیاتی انتخابات کےپہلےمرحلے میں غلطیاں کیں اورخمیازہ بھگتا۔غلط امیدواروں کاانتخاب ایک کلیدی سبب تھا۔اب سےمیں KP کےدوسرے مرحلےسمیت ملک بھرمیں بلدیاتی انتخابات کےحوالےسے تحریکی حکمت عملی کی بذات خودنگرانی کرونگا۔تحریک انصاف مزیدقوت کیساتھ ابھرے گی،انشاءاللہ۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 21, 2021