ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘وزیراعظم کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی مسلسل کوششیں، ناراض رہنما نے ملنے سے انکار کردیا’

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی مسلسل کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے ان سے ملنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

سماء نیوز کے پروگرام “لائیو ود ندیم ملک” میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ میرے ذرائع نے بتایا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں ملاقات کیلئے بہت سی کوششیں بھی کی گئی ہیں۔ تاہم جہانگیر ترین نے عمران خان سے ملنے سے انکار کیا ہے۔

طلال چودھری نے مزید دعویٰ کیا کہ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے سات اراکین قومی اسمبلی میں سے 5 ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ حکومت کے اتنے کامیاب منصوبے، کامیاب جوان پروگرام اور صحت کارڈ ہے، پھر بھی ان کے لوگ ہمارے پیچھے پھرر ہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جن 5 اراکین اسمبلی کی میں بات کررہا ہوں، ان میں کچھ جہانگیر ترین گروپ سے تعلق بھی رکھتے ہیں۔ یہ سب لوگ صرف اسی لئے عمران خان کی مخالفت کر رہے ہیں کہ انہیں مستقبل میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ چاہیے۔

اسی پروگرام میں شریک معاون خصوصی عثمان ڈار نے انھیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر فروری میں اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد نہیں آتی یا حکومت گھر نہیں جاتی تو مارچ میں میرا اور طلال چودھری کا ایک پروگرام ہوگا، جس میں طلال اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم معافی مانگیں گے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ طلال چودھری کو تھوڑی سی شرم ضرور آتی ہوگی، جب ان کے علاقے فیصل آباد کے ہر خاندان کے پاس ہیلتھ کارڈ دیکھتے ہوں گے۔ یہ 40 سال اس ملک پر حکمرانی کرتے رہے، مگر انہوں نے صحت کے نظام کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں