ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخہ کی تیاری جاری ہے، خطاط شاہد رسام

کراچی( رپورٹ:  حماد حسین) خطاط شاہد رسام کا کہنا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخہ کی تیاری جاری ہے، لگ بھگ 35 ملین ڈالر کا پراجیکٹ ہے، ساڑھے پانچ سو صفحات پر مشتمل نسخہ مکمل ہونے میں ڈھائی سال مزید لگےگے، حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کرتے ہیں۔

کراچی پریس کلب میں مصنف انور مقصود کے ہمراہ دنیا کے سب سے بڑے گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے خطاط شاہد رسام کا کہنا تھا کہ اس نسخے کے صفحات کی دو میٹر لمبائی اور دو اعشاریہ چھے میٹر چوڑائی ہے، ایلومینیم پر الفاظ تراش کر گولڈ پلیٹ کیے گئے ہیں، دو صفحات مکمل ہونے میں دو سال لگے۔

شاہد رسام نے سندھ حکومت اور فاؤنڈیشنز سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر سب ملک کر مدد کریں تو یہ کام آسان ہوجائے گا۔

انور مقصود کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس کام کی تکمیل میں مدد کرنی چاہیے، ڈسپلے کے لیے میوزیم قائم کرنے کے لیے جگہ چاہیے .پریس کلب میں قرآن پاک سے متعلق ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی، قرآن پاک کی تیاری میں کاغذ کی جگہ کینوس استعمال کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں