ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر،جماعت اسلامی کے امیرودیگر رہنماؤںسے پوچھ گچھ

سرینگر (اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی طرز پر بنائی گئی سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے آج (جمعرات) کو جماعت اسلامی کے امیر عبد الحمید فیاض اور تنظیم کے دیگر پانچ ارکان کو پوچھ گچھ کے نام
پر آٹھ گھنٹے تک حراست میں رکھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس آئی اے نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس نے جماعت اسلامی سے وابستہ تقریبا نصف درجن سے زائد افراد کو طلب کیا اور ان سے جماعت اسلامی کی مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے آٹھ گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کی۔جن لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی ان میں عبدالحمید فیاض کے علاوہ عبدالسلام ڈگہ، پیر عبدالرشید، مظفر جان، طارق احمد ہارون اور محمد یوسف شیخ شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں