ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسرار شاہ کاپارٹی چھوڑنے کا اعلان

اسلا م آباد(آن لائن)جمہوریت کیلئے قربانیوں کی داستان رقم کرنے والے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسرار شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔گزشتہ روز اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام عمر جمہوریت اور قانون کی بالادستی کیلئے قربانیاں دیں لیکن وزیراعظم عمران خان صحافت کا گلا دبانے کی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں اور انکا طرزِ سیاست کسی طرح بھی سیاسی اور جمہوریت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے محسن جمیل بیگ کے تمام احسانات فراموش کرکے گھٹیا حرکت کی اور میں اس ریاستی ظلم اور بربریت کیخلاف پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں