ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

“حکومت ہچکولے کھارہی ہے، عمران کے اراکین ہم سے رابطے میں ہیں”

سیالکوٹ:مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما  خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر دھاندلی کے ذریعے حکومت میں آنے والا سب سے بڑا ڈاکو ہے، عمران خان کی حکومت ہچکولے کھارہی ہے،ان کے اراکین ہم سے رابطہ کرر ہے ہیں، تاکہ کوئی منصوبہ بنائیں  اور اسکی حکومت ختم کریں۔

 خواجہ محمد آصف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018کے الیکشن میں عمران خان کو ووٹ دینے والے بھی اب پچھتا رہے ہیں، میاں نواز شریف کے دور میں بجلی کا 43فیصد استعمال بڑھا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی کی شرح کو ناپنے کا یہ بڑا پیمانہ ہے، کاروباری سرگرمیاں بڑھنے سے بجلی کا استعمال بڑھا، اس حکومت میں پانچ فیصد تک استعمال زیادہ ہوا ہے، میرے اندازے کے مطابق یہ الیکشن کا سال ہے، ہو سکتا ہے بلدیاتی انتحابات نہ ہوں اور عام انتخابات ہو جائیں

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ اب تو اس کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے، سلطان راہی والے ڈائیلاگ مارتا تھا چوروں ڈاکوں کو نہیں چھوڑوں گا، جس طرح کا یہ لیڈر ہے اسکے ساتھی بھی ویسے ہی ہیں، جب تک ووٹ کی عزت بحال نہیں ہو گی اسی طرح کے چور چکے آتے رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں