ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک وزیر مذہبی امور کا وفد کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

اسلام آباد (آن لائن) ترکی کے مذہبی امور کے سربراہ ڈاکٹر علی ارباش کی سربراہی میں وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اراکین سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر علی ارباز نے کہا عالم اسلام کو اتحاد و وحدت کی اشد ضرورت ہے، مسلمان ہونے کے ناطے ہماری خوشیاں اور غم سانجھے ہیں، دین کے حوالے سے غلط معلومات مسلم امہ کے انتشار کا سبب بنتی ہیں، شر پسندی، دہشت گردی اور دیگر مسائل کے حل کیلیے لائحہ عمل ضروری ہے، اسلام کی اصل تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی اسلاموفوبیا کو روکا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ طیب اردگان اور عمران خان عالم اسلام کے اصل ترجمان ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں، اقوام عالم میں اسلاموفوبیا کے انسداد کیلیے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان نے تمام عالمی فورمز پر اسلاموفوبیا کے خلاف آواز بلند کی ہے، پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں