ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لوگ کہتے ہیں میں چھکے نہیں لگا سکتا، محمد رضوان

لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ان پر کی جانے والی تنقید سے متعلق گفتگو کی ہے۔سوشل میڈیا پر رضوان کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں سوشل میڈیا کے کم استعمال اور چھکے نہ مارنے سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا گیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل رضوان کے لیے یہ تاثر پایا جاتا تھا کہ وہ چھکے نہیں لگاسکتے لیکن اب اس حوالے سے محمد رضوان کا کہنا ہے کہ انہیں چھوٹے بھائی نے موبائل پر ناقدین کی رائے سینڈ کرکے بتایا کہ لوگ ان کے چھکے نہ مارنے پر تنقید کرتے ہیں۔رضوان کا کہنا تھاکہ وہ سوشل میڈیا اکائونٹس ہینڈل نہیں کرتے ان کا اپنا فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک اکانٹ بھی نہیں، واٹس ایپ بھی فیملی سے بات کرنے کے لیے ہے لہذا سوشل میڈیا کے حوالے سے ہر بات میڈیا مینیجر ان تک پہنچاتے ہیں۔دوران گفتگو رضوان کم علمی کے باعث سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کانام بھی نہیں لے پائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں