ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین نے ہتھیار ساز امریکی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے والی امریکا کی 2 بڑی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق چین نے امریکا کی 2 کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن اور رتھیون ٹیکنالوجیز پر تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے کی پابندی عائد کر دی ہے ۔ یہ تیسرا موقع ہے جب چین نے امریکی کمپنیوں کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔چین کی جانب سے یہ پابندیاں 7 فروری کو ہونے والے معاہدے کی وجہ سے لگائی گئی ہے جو امریکا اور تائیوان کی کمپنیوں کے درمیان ہوا تھا ۔ اس معاہدے میں تائیوان کو 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فراہم کرنے کا معاملہ طے پایا تھا ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسلحہ کی فروخت نے چین امریکا تعلقات، چین کے قومی سلامتی کے مفادات اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے رتھیون ٹیکنالوجیزاور لاک ہیڈ مارٹن پر پابندیاں خطے کو لاحق خطرات کے پیش نظرعائد کی ہیں۔ واضح رہے کہ چین تائیوان کا اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں