ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری لنکا نے کچرے کے کنٹینر برطانیہ واپس بھجوا دیے

کولمبو : سری لنکا کی بندرگاہ پر برطانوی کنٹینروں کو جہاز پر لادا جارہا ہے

 

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا نے برطانیہ سے منگوائے گئے کچرے کے سیکڑوں کنٹینر واپس لوٹا دیے۔ ان کنٹینروں میں اسپتالوں کا طبی فضلہ اور دیگر سامان لدا ہوا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایشیائی ممالک یورپی اور امریکی ممالک سے کچرے کے کنٹینر وصول کرنے سے انکار کرکے انہیں واپس کررہے ہیں۔ برطانیہ کو لوٹائے گئے ردی سامان پر مشتمل 263 کنٹینروں میں 3ہزار ٹن سامان تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کھیپ کے آخری 45 کنٹینر کو بھی برطانیہ روانہ کردیا گیا ہے۔ مقامی کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے کنٹینروں میں مطلوبہ سامان نہیں ملا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں