اسلام آباد (صباح نیوز) کشمیر یوتھ الائنس اور جموں کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتما م کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت کے موقع پر قومی کانفرنس کا انعقاد ایوان کشمیر میں کیا گیا،مہمان خصوصی وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسیہ انداربی ،ناہیدہ نسرین ،فہمیدہ صوفی صرف دختران کشمیر نہیں دختران پاکستان بھی ہیں،ہمارے دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی خود مختاری اور کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑا،سیاست چمکانے کے لیے ہمارے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا کہ ہم نے کشمیر کا سودا کر دیا ہے۔