ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی از سر نو تشکیل، 33 ارکان کے نام منظور

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی ازسر نو تشکیل، 33 ارکان کے ناموں کی حتمی منظوری دیدی گئی۔ سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان بطور چیئرمین پی ٹی آئی کور کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، شاہ محمود، اسد عمر، فواد چودھری، پرویز خٹک، شفقت محمود، خسرو بختیار، عمران اسماعیل، اسد قیصر، قاسم خان سوری، علی امین گنڈاپور، علی زیدی، حماد اظہر، محمود خان، شیریں مزاری، عثمان بزدار، سیف اللہ نیازی، چودھری سرور، اعجاز چودھری، مراد سعید، محمود الرشید، غلام سرور خان، عامر ڈوگر، اعظم سواتی، عاطف خان، فضل خان، شاہ فرمان، ارباب غلام رحیم، حلیم عادل شیخ، بابر اعوان، فردوس شمیم نقوی کے نام بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں