ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان آسٹریلیا سیریز میں 100 تماشائیوں کو اجازت مل گئی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈراینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے میچوں کے دوران گراؤنڈ میں 100 فیصد تماشائیوں کی اجازت دے دی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو 4 مارچ سے 5 اپریل تک گراؤنڈ میں 100 فیصد تماشائیوں کی اجازت ہے۔ این سی او سی کے مطابق 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مکمل طور پر ویکسین شدہ کو میچز میں شرکت کی اجازت ہے جب کہ 12 سال سے کم عمر کے بچے بغیر ویکسی نیشن کے بھی گراؤنڈ میچ دیکھ سکیں گے۔

این سی او سی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا پروٹوکول کی سختی سے پابندی کو یقینی بنائیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں