ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈسٹریل پیکج سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا،فیضان الہیٰ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے صدر محمد فیضان الٰہی ،سینئر نائب صدر محمد عارف ، نائب صدر دانش شفیق قریشی و اراکین مجلس عاملہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے حالیہ قوم سے خطاب کو تاجربرادری میں سراہا جا رہا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے انڈسٹریل پیکیج خوش آئند اقدام ہے ، انڈسٹریل پیکیج سے ملک میں معا شی انقلاب آئے گا اور کاروبا ری سرگرمیوں کے فروغ سے عوام کو روزگار کے نئے مواقع میسر ہوں گے ، حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں قابو پانے پر مدد ملے گی ، ایمنسٹی اسکیم سے سرمایہ کاروں کو نئی صنعتوں کے قیام اور بیما رصنعتوں کو فعال بنانے میں مدد ملے گی ، بیمار صنعتوں کی بحالی پر 3سال ٹیکس استثنا بھی اچھا اقدام ہے ، ٹیکس نیٹ بڑھا کر ٹیکسوں کی شرح میں کمی جیسے اقدامات قابل تعریف ہےں ، حکومت کی مثبت پالیسی سے صنعتی پیداوار میں اضافہ ہو گا اور ملک کی بر آمدات بڑھانے میں بھی کامیابی ہو گی ، حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے صدر محمد فیضان الٰہی نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کو انڈسٹریل پیکیج دینے پر مبارکباد دی ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں