ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کی افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت کو 27 فیصد سے بڑھا کر 34 فیصد کردیا گیا ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ انہوں نے ترکی میں افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت کو 27 فیصد سے بڑھا کر 34 فیصد کر دیا ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول میں وومن اینڈ ڈیموکریسی ایسوسی ایشن (KADEM) کی چوتھے  عام اجلاس سے  سے خطاب  کرتے ہوئے کہا  کہ ترکی میں خواتین کے قتل کی شرح یورپی ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک کہ ہم اس طرح کے واقعات پر قابو نہ پا لیں  اس وقت تک فرائض مکمل طریقے سے ادا کیے جانے کا سوچ  بھی نہیں  سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ہماری وزارت انصاف کچھ عرصے سے ایک نئے اصلاحاتی پیکج کی تیاری کر رہی ہے۔ ہم اس پیکج کو، جس کا مسودہ مکمل ہو چکا ہے، جلد از جلد تر کی کی قومی اسمبلی میں  منظور کرنے کے لیے پیش کریں گے۔

صدر ایردوان  نے امید ظاہر کی کہ یہ  نیا اصلاحاتی پیکیج خواتین کے خلاف تشدد کے خلاف جنگ میں سود مند ثابت ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں