ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیبیا: سیاسی بحران کے باعث خانہ جنگی کا خطرہ

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا کے سیاسی بحران کے باعث ایک بار پھر خانہ جنگی کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق متحارب دھڑوں میں حکومت سازی پر اتفاق نہ ہونے کے باعث بدامنی کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ لیبیائی باشندوں کو خدشہ ہے کہ جلد ہی گروہوں میں پھوٹ پڑ سکتی ہے،جس کے بعد ایک بار پھر جنگ کی آگ ان کی زندگیوں کو تباہ کردے گی۔ خبررساں اداروں کے مطابق حال ہی میں ملک کے مشرق میں پارلیمان نے ایک نئی انتظامیہ کا حلف اٹھایا ہے، جب کہ طرابلس میں موجودہ حکومت نے اقتدار چھوڑنے سے انکار کردیاہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں