ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 تحریک انصاف کا “سندھ حقوق مارچ” کے اختتام پر چارٹر آف ڈیمانڈ جاری 

کراچی: تحریک انصاف سندھ نے کراچی میں ‘سندھ حقوق مارچ’ کے اختتام پر چارٹر آف ڈیمانڈ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حقوق مارچ کے اختتام پر پی ٹی آئی سندھ نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں سندھ حکومت سے متعدد مطالبات کیے گئے ہیں اور سپریم کورٹ سے مخصوص کیسز میں سوموٹو ایکشن کی درخواست کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی نے حکومت سندھ سے مطالبات کیے ہیں کہ سندھ میں لوکل گورنمنٹ کے معاملے پر نئی قانون سازی کی جائے، ایک غیر سیاسی اور غیر جانب دار شخص کراچی کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے، اور پی ایف سی ایوارڈ کا فوری اعلان کیا جائے۔

پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ پولیس کے محکمے میں سیاسی مداخلت بند کی جائے، سندھ کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے، حیدرآباد یونیورسٹی کے لیے این او سی جاری کیا جائے۔چارٹر آف ڈیمانڈ میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا بہتر منصوبہ دیا جائے، سندھ کے ہر شہری کو ہیلتھ کارڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ قتل کے اْن مقدمات میں سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لے جن میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی ملوث ہیں، اور مراد علی شاہ کی دوہری شہریت کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے۔پی ٹی آئی نے درخواست کی ہے کہ جعلی ڈگری کیسز اور جعلی اکاؤنٹ اور اومنی گروپ کے کیسز کا ٹرائل جلد مکمل کیا جائے۔

یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ سندھ کے میڈیکل کالجوں میں طلبہ سے زیادتی کے واقعات پر، اور سندھ میں میڈیا نمائندگان کی ٹارگٹ کلنگ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں