ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلوی بیٹرز نے پاکستان کے خلاف نیا ریکارڈ بنادیا

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلوی بیٹرز نے پاکستان کے خلاف نئی تاریخ بنا ڈالی۔پاکستان کی جانب سے 476رنز پر اننگز ڈکلیئر کرنے کے بعد آسٹریلوی بلے بازوں نے بھی جم کر بیٹنگ کرتے ہوئے رنز کے انبار لگا دیے۔مہمان ٹیم کے ابتدائی چار بلے بازوں نے نصف سنچریاں بنائیں جس میں سے 2 پلیئرز نورس نائینٹیز کا شکار ہوئے۔آسٹریلوی کی ٹیم جانب سے برصغیر میں یہ دوسرا موقع ہے کہ جب ٹیسٹ کی کسی ایک اننگز میں ابتدائی چاروں بلے بازوں نے ففٹیز اسکور کیں۔ آسٹریلیا نے یہ ریکارڈ پہلی بار بھارت کے خلاف 2008میں دہلی میں بنایا تھا جہاں میتھیو ہیڈن (83)، سائمن کیٹچ (64)، رکی پونٹنگ (87) اور مائیکل ہسی (53) نے 50 رنز بنائے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں