ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے مولدووا کی صدر مایا ساندو کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔
صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں روس کے یوکرین پر جاری حملوں کی حالیہ صورتحال، انسانی امداد اور انخلاء کے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
مذاکرات میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ قیام امن کے لئے ہم نے تمام ممکنہ کوششیں کی ہیں۔ یوکرین اور روس کے وزرائے خارجہ جمعرات کے دن انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی شرکت سے متوقع یہ مذاکرات امن کے راستے کی ایک اہم رکاوٹ کو عبور کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔