لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز شیخ کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری، روپوش و مطلوب 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات، لوڈر رکشا، موٹرسائیکل، کار و دیگر سامان برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق رحمت پور پولیس نے اشتہاری ملزم وحید میرانی، منشیات فروشی کیس میں روپوش ملزم رزاق جتوئی، مطلوب ملزمان زاہد جاگیرانی اور شہزادو جاگرانی کو، سول لائن پولیس نے تھانہ کینٹ حیدرآباد کے روپوش ملزم روپوش ملزم سہیل عباسی کو، سرگرم ملزم نادر کورائی کو شہری عبدالجبار کی چوری شدہ موٹرسائیکل سمیت، مارکیٹ پولیس نے تھانہ ابراہیم حیدری ضلع ملیر، تھانہ شاہراہ فیصل ڈسٹرکٹ ایسٹ اور تھانہ گلستان جوہر ڈسٹرکٹ ملیر کراچی کے روپوش ملزم یاسر شیخ کو، دڑی پولیس نے ملزم امتیاز کنبھر کو 100 گرام چرس سمیت اور ائرپورٹ پولیس نے دو ملزمان راحب ابڑو اور خمیسو ابڑو کو شراب سمیت گرفتار کرلیا، دوسری جانب رحمت پور پولیس نے شہری پرویز کلہوڑو کی چوری شدہ لوڈر رکشا اور موٹر سائیکل اور نوڈیرو پولیس نے شہری قمرالدین شیخ کی چوری شدہ کار برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔لاڑکانہ شہر کے تھانہ ولید کی حدود امیر شاہ محلہ میں محنت کش ریاض حسین چاندیو مبینہ طور پر بجلی تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث شدید زخمی ہوا جسے ورثا کی جانب سے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردیا گیا جہاں دوران علاج وہ دم توڑگئے جبکہ محنت کش کے والد قاسم چانڈیو نے بیٹے کے واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بناکر بجلی کرنٹ سے قتل کیا گیا ہے جس واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے انصاف فراہم کیا جائے جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ محنت کش بجلی کی کرنٹ سے فوت ہوا ہے مزید تفتیش جاری ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔