ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 یوکرین کا روسی حملوں کیخلاف عالمی عدالتِ انصاف جانے کا فیصلہ

دی ہیگ: یوکرین نے روسی حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کے ادارے بین الااقوامی عدالتِ انصاف جانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں جنگ کو روکنے کا مطالبہ اور نسل کشی پر روس کے مواخذے کی درخواست کی جائے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین روسی حملوں میں اپنے شہریوں کی ہلاکت کو نسل کشی تعبیر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ادارے عالمی عدالت انصاف میں اپنا مقدمہ لے کر جائے گا۔یوکرین عالمی عدالت جنگ سے روسی حملوں کو رکوانے کے لیے ہنگامی حکم نامہ جاری کرنے کا مطالبہ کرے گا کیوں کہ روس کا حملہ یوکرینیوں کی نسل کشی ہے جس پر بین الاقوامی عدالت انصاف روس کا احتساب کرے۔

روس اور یوکرین دونوں عالمی عدالت انصاف کے رکن ہیں۔اگر عالمی عدالت انصاف کوئی فیصلہ کرتی ہے تو عمومی طور پر ممالک اس کی پیروی کرتے ہیں لیکن انکار پر عالمی عدالت کے پاس اپنا فیصلہ زبردستی نافذ کرنے کا اختیار نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں